ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمی

کراچی(بیورورپورٹ)ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمی،سٹیٹ بینک نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ۔

رپورٹ کے مطابق 22 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی،گزشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 7 ارب 63 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 16 کروڑ 18 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔