لاہور(سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)مودی حکومت کی ایک اور چال،ورلڈکپ میں پاکستانی شائقین ،صحافیوں کو محدود ویزے جاری کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2016 ٹی 20ورلڈکپ کی طرز پر ویزے جاری کیے جائیں گے، پاکستانی فینز و صحافیوں کو محدود ویزے ملیں گے،بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے کہا پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو کتنے ویزے جاری کیے جائیں گے ابھی کچھ اندازہ نہیں۔
بی سی سی آئی حکام کے مطابق وزارت خارجہ اور آئی سی سی کےساتھ مل کر ویزوں کی تعداد پر کام جاری ہے، کچھ پاکستانی شائقین کو ورلڈکپ کے میچز کےلئے ویزے جاری کر دئیے جائیں گے،حکام نے مزید کہاپاکستانی شائقین اور صحافیوں کو متعدد شہروں کا ویزا جاری کیا جائے گا۔
مودی حکومت کی ایک اور چال،ورلڈکپ میں پاکستانی شائقین کو دور رکھنے کاپلان



















