لاہور (سپیشل رپورٹر،کرائم رپورٹر،کورٹ رپورٹر)بشریٰ کے سابق شوہر خاور مانیکاگرفتار،مقامی عدالت نے راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔
ذرائع کے مطابق خاور مانیکا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جا رہے تھے ایف آئی اے نے روک لیا اور اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق سرکاری رقبے پر ناجائز تعمیرات کے الزام پر خاور فرید مانیکا کو گرفتارکیا گیا، خاور فرید مانیکا کےخلاف ڈپٹی کمشنر کے ریفرنس پر انکوائری کر رہے ہیں، ڈی سی ریفرنس میں کہا گیا خاور مانیکا نے قبرستان کی جگہ پر غیر قانونی شادی ہال تعمیر کیا، خاور فرید مانیکا نے قبرستان کی زمین پر غیر قانونی 26دکانیں بھی تعمیر کیں ، شادی ہال بغیر منظوری،نقشہ قبرستان کی 4کنال اراضی پر بنایا گیا، ترجمان کے مطابق خاور فرید مانیکا ایک عرصے سے پیر اسلام قبرستان حویلی لکھا کی زمین پر ناجائز قابض ہیں ،خاور فرید مانیکا ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
بعدازاںاینٹی کرپشن حکام نے خاور مانیکا کو ضلع کچہری لاہور میں پیش کیا ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے راہداری ریمانڈ منظور کرکے متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
بشریٰ کے سابق شوہر خاور مانیکاگرفتار،راہداری ریمانڈ منظور



















