ہانگ ژو (ایم این پی)چینی شہر ہانگ ژو میں 19ویں ایشین گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی،چینی صدر شی جن پنگ اور متعدد ممالک کے سربراہوں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
میگا ایونٹ میں 45 ممالک کے 12 ہزار سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں،تقریب میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس و ماحول دوست ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ۔
ڈیجیٹل فائر ورکس کے ذریعے چینی ثقافت کو اجاگر کیا گیا،پاکستانی ایتھلیٹس نے دھواں دار انٹری دی، نداڈار اور شوٹر غلام مصطفی بشیر نے پاکستانی دستے کے قیادت کی۔
ایونٹ میں پاکستان کا 262 رکنی دستہ شریک ہے جس میں 137 مرد اور 53 خواتین ایتھلیٹس اور ٹیم آفیشلز شامل ہیں، پاکستانی ایتھلیٹس کرکٹ، ہاکی، تیراکی، بیڈمنٹن، ووشو سمیت 25 کھیلوں میں حصہ لیں گے، کھیل میں مینز ،ویمنز کرکٹ ٹیمیں بھی شامل ہیں۔
ایشین گیمز کے مقابلے 44 مقامات پر ہوں گے، ایونٹ کیلئے 14 نئے مقامات تعمیر کیے گئے ہیں۔
چینی شہر ہانگ ژو میں 19ویں ایشین گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب



















