لاہور (کرائم رپورٹر) پی ٹی آئی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نیا مقدمہ شوگر ملز کا کرشنگ کوٹہ بڑھانے کے الزام میں درج کیا گیا۔
سابق سیکرٹری ڈاکٹرخرم شہزاد ،سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی مخدوم عمر شہریار،سابق ڈی جی انڈسٹریز را ﺅپرویز اختر، نوازچیمہ، منیرحسین ،عماد الدین ،مونس اور اہلیہ تحریم الٰہی بھی مقدمے میں نامزدہیں،ذرائع کے مطابق سابق ڈی سی رحیم یار خان اور اے سی لیاقت پور سمیت 5افسروں کا تعین تفتیش کے بعد ہوگا، اینٹی کرپشن میں پرویزالٰہی کے خلاف مقدمات کی تعداد 6 ہوگئی ۔
پرویز الٰہی کےخلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور مقدمہ درج



















