لاہور(اپنے رپورٹر سے)سینئر نائب صدر ن لیگ وچیف آرگنائرز مریم نواز نے کہاہے میں اور نوازشریف انتقام پر یقین نہیں رکھتے،سازشیں کرنےوالے عوام میں جانے کے قابل نہیں۔
لاہور میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں،21 اکتوبر کیلئے ایک ہی نعرہ ” امید سے یقین تک ،پاک سر زمین تک“ ہوگا، 100 دن میں پارٹی قائد کی آواز نگر نگر پہنچ گئی ، پرویز مشرف دور میں والد صاحب کو جیل میں رکھا گیا تو والدہ نے باہر قدم رکھا۔
سینئرنائب صدر ن لیگ نے کہامیںخود 5، 5 ماہ ڈیتھ سیل میں گزار کر آئی ، والد کے سامنے مجھے کوٹ لکھپت سے گرفتار کیا گیا، 200 کے قریب پیشیاں بھگت کر آپ کے سامنے کھڑی ہوں، انتقام پر میں یقین رکھتی ہوں نہ نواز شریف، قائد ن لیگ کیخلاف سازش کرنے والے عوام میں نکلنے کے قابل نہیں۔
مریم نواز نے کہاآپ ایٹمی طاقت ہیں اور جب تک پاکستان ہے ایٹمی طاقت رہے گا، کوئی ایک منصوبہ دکھا دیں جو چیئرمین پی ٹی آئی نے شروع کیا ہو، مجھے خوشی ہے پشاور کے لوگوں کے پاس بھی میٹرو بس ہے،پاکستان کے تمام منصوبے نواز شریف کے دیئے ہوئے ہیں،نواز شریف کی 4 سال حکومت میں ڈالر 97، 98 روپے پر رہا،2013 میں جب نواز شریف کو حکومت ملی تو 20،20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی، نوازحکومت آئی تو لوڈ شیڈنگ کو بالکل ختم کر دیا گیا، اقامہ کیس پر نکالنے سے ملکی ترقی رک گئی۔
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار، نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط
میگھن مارکل کا بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ
ہماری جماعت کو بھی میرے وزیر اعلیٰ بننے پر ڈر تھا، آج دنیا میں خود کو منوا لیا: مریم نواز
مکہ دفاعی اتحاد میں سٹرٹیجک تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی وزیر دفاع
ڈی آئی خان ، ٹانک، تربت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 مطلوب خوارج سمیت 14 ہلاک
خدشہ ہے خطے کی صورتحال کے باعث معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا: بلاول بھٹو
سعودی وزیر دفاع اورعاصم منیر کے درمیان دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال
ظلم کی بھی حد ہوتی ہے، اتنا کریں جتنا کل برداشت کر سکیں: ترجمان جے یو آئی
اسلام آباد ، مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ سیل، بیٹا اسجد محمود گرفتار
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از



















