سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ30 ستمبر مقرر

اسلام آباد(بیورورپورٹ) ایف بی آر نے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ30 ستمبر مقرر کردی،ایف بی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کی ویڈیو جاری کی گئی۔

ویڈیو پیغام میں شہریوں وایسوسی ایشنز آف پرسنز کو یاد دہانی کرائی گئی30 ستمبر2023 تک اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں۔

ترجمان ایف بی آر نے کہا تنخواہ دار ، کاروباری حضرات اور ایسوسی ایشن آف پرسنز انکم ٹیکس ریٹرن 30ستمبرتک فائل کرسکتے ہیں۔