”پٹرول دھماکہ،سوشل میڈیا پر موٹرسائیکل کاجنازہ“

لاہور(کامرس رپورٹر)پٹرول دھماکہ،عوامی احتجاج صرف سوشل میڈیا تک محدود،دلچسپ میمز کاانبار لگ گیا۔

صارفین نے سوشل میڈیا پراحتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے شدید غصہ نکالا،پٹرول کی قیمت سے پریشان شہریوں نے تو موٹر سائیکل کا ہی جنازہ نکال دیا،صارفین نے میچ کے دوران پریشانی میں کھڑے افتخار کے جذبات کا استعمال کرتے ہوئے میم بنا ڈالی۔

کسی نے موٹر سائیکل توڑ ی تو کسی نے کانسٹیبل شاہد کی تصویر شیئر کرکے بھڑاس نکالی۔