عوام پر پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری قیمتوں میں27روپے لٹر تک اضافہ متوقع

اسلام آباد (بیورورپورٹ)عوام پر پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری،قیمتوں میں27روپے لٹر تک اضافے کاامکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے 15 سے 30 ستمبر کیلئے پٹرول17،ڈیزل 24،مٹی کاتیل10اور لائٹ آئل 8روپے لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دےدی۔

عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث نگران حکومت قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر سکتی ہے،وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعدحتمی فیصلہ کرے گی۔