جڑانوالہ واقعہ 2مسیحی افراد کی ذاتی رنجش کانتیجہ نکلا

فیصل آباد(بیورورپورٹ)جڑانوالہ واقعہ 2مسیحی افراد کی ذاتی رنجش کانتیجہ نکلا۔

ترجمان فیصل آباد پولیس نے دعویٰ کیاہے جڑانوالہ واقعہ 2 مسیحی افراد کی ذاتی رنجش کے باعث رونما ہوا، ملزم پرویز کو عمیرعرف راجہ اور اپنی بیوی پر ناجائز تعلقات کا شک تھا،پرویز مسیح کی جانب سے عمیر کو قتل کرانے کی کوشش بھی کی گئی ،اجرتی قاتل کو پیسے ،موٹر سائیکل دی تاہم کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔

پولیس ترجمان نے مزید کہاقتل کی کوشش میں ناکامی کے بعد ملزم پرویز نے گھناونی سازش رچائی ،سازش میں مزید 2افراد بھی شامل تھے۔