اسلام آباد (بیورورپورٹ)اٹک جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کی سہولیات میں اضافہ کردیا گیا،جیل ذرائع کے مطابق چیئرمین کو جیل مینوئل سے ہٹ کر کھانا ملنے لگا ، علی الصبح بیرک سے نکل کر جیل احاطے میں واک کی اجازت بھی مل گئی۔
جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو روز مرہ کی بنیاد پر فروٹ دیا جا رہا ہے،بیرک 2/1 تبدیل کر کے نمبر 3 الاٹ کر دیا گیا۔
،ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں تاحال شیو بڑھی ہوئی ہے، شیونگ کٹ فراہم کی گئی لیکن انہوں نے استعمال نہیں کیا۔
دوسری جانب رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی دیگر مقدمات میں گرفتاری روکنے کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی ۔
رجسٹرار آفس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں آرٹیکل 184/3 کے اجزا کو پورا کیانہ متعلقہ فورم سے رجوع کیا۔
اعتراض میں مزید کہا گیادرخواست گزار کے پاس ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا متعلقہ فورم موجود تھا،درخواست گزار ثابت نہیں کر سکا کونسا بنیادی حق متاثر ہوا اور کیسے عوامی مفاد کا معاملہ ہے، درخواست میں غیرمتعلقہ نہ سمجھ آنے والی مختلف استدعا کی گئیں۔
جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کی سہولیات میں اضافہ،واک کی اجازت



















