بندوق، گالی اور بد تمیزی ن لیگ کا کلچر نہیں،مریم نواز

لاہور (اپنے رپورٹر سے)چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے کہاہے بندوق، گالی اور بد تمیزی ن لیگ کا کلچر نہیں،نوجوانوں کے ہاتھ میں قلم، لیپ ٹاپ اور ڈگریاں دینے کے متمنی ہیں۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر کی زیر صدارت مسلم یوتھ فیڈریشن کی تنظیم نو پراہم اجلاس ہوا، مریم نواز نے عہدیداروں کے 5 گھنٹے تک تفصیلی انٹرویو کیے۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا ن لیگ نوجوانوں کے ہاتھ میں قلم، لیپ ٹاپ اور ڈگریاں دینے کی متمنی ہے، بندوق، گالی اور بد تمیزی کلچر نہیں،زیر تعلیم طلبہ کو زیادہ سے زیادہ پارٹی کےساتھ منسلک کریں،چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہا طلبہ کو پارٹی میں نمایاں جگہ دی جائے، پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، سب سے بڑی پارٹی ہونے کے ناطے ن لیگ پر لازم ہے نوجوانوں کی بہتری و اچھے مستقبل کیلئے فیصلے کرے۔

مریم نواز نے مزید کہا ملکی سیاست میں نوجوانوں کا رول بہت اہم ،پارٹی کی مقبولیت میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے، نواز شریف کی قیادت میں سب سے پہلے طلبہ کو لیپ ٹاپ ،نوجوانوں کو باعزت روزگار کیلئے اربوں روپے کے قرضے دیئے گئے۔