پٹرول بحران کاخطرہ،22جولائی سے پمپس بند

راولپنڈی(بیورورپورٹ)پٹرول بحران کاخطرہ،ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 22 جولائی سے پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔


پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا تحفظات پر وزیر پٹرولیم کو آگاہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا،منافع کی شرح2.40فیصد منظور نہیں۔

ایسوسی ایشن نے کہاایرانی و سمگل شدہ پٹرول سے سیل 30 فیصد گر گئی ، تحفظات دور ہونے تک پٹرول کی فراہمی کو بند رکھا جائےگا۔