پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کیلئے بیکری ویوٹیلیٹی سٹور کی سہولیات کا منصوبہ تیار

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کیلئے بیکری ویوٹیلیٹی سٹور کی سہولیات کا منصوبہ تیار کر لیا گیا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے پنجاب بارکونسل کی جیل ریفارمز کمیٹی کی ملاقات ہوئی، جیلوں میں قیدیوں کو بنیادی سہولتیں دینے کیلئے تجاویزپربات چیت کی گئی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم کریں گے،جیل ریفارمزکمیٹی میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا جیل میں قیدیوں کے کھانے کا بجٹ بڑھا دیا ،اہلخانہ سے فون پر گفتگو کا دورانیہ ماہانہ 300 منٹ کردیا ،جیل ہسپتالوں کا انتظام محکمہ صحت کے سپرد کیا جا رہا ہے،جیلوں میں قیدیوں کےلئے بیکری اور یوٹیلیٹی سٹور بنائے جا رہے ہیں، جیلو ں میں پنکھے ، کولر پوری طرح فنکشنل ہیں۔

پنجاب بار کونسل کے وفد نے قیدیوں کو فری لیگل ایڈ مہیا کرنے کی پیش کش بھی کردی، چیئرمین کمیٹی عمران اکرم نے نگران وزیراعلیٰ کو جیل اصلاحات پرسفارشات بھی پیش کیں۔