اسلام آباد،کوہستان میں ٹریفک حادثات،11جاں بحق

پشاور،اسلام آباد(بیورورپورٹ)اسلام آباد،کوہستان میں ٹریفک حادثات،11افراد جاں بحق ہوگئے،اسلام آباد کے علاقے گولڑہ موڑ پرتیز رفتار بس نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا،5افراد جان سے گئے،مرنے والوں میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہے،بس ڈرائیور فرار ہوگیا۔

ادھر کوہستان میں مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 6 افراد چل بسے،جاں بحق افراد میں 3 خواتین، 2 مرد اور بچی شامل ہے،جیپ کو حادثہ ضلع کولئی پالس کے علاقے برپارو میں پیش آیا ۔