حد سے زیادہ سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے،آئی ایم ایف وفد کاچیئرمین پی ٹی آئی کو جواب

اسلام آباد (بیورورپورٹ)کیا بر وقت انتخابات کی ضمانت دیتے ہیں؟،ایک حد سے زیادہ سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے،چیئرمین پی ٹی آئی،آئی ایم ایف وفد میں ہونےوالی ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی نے کہاآپ ضمانت دیتے ہیں ملک میں انتخابات وقت پر ہوں گے،وفد نے کہا آئی ایم ایف ملک میں ہونےوالی صورتحال پر گہری نظر رکھتا ہے، ایک حد سے زیادہ سیاسی معاملات میں دخل اندازی نہیں کر سکتے۔

آئی ایم ایف وفد نے کہا ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں اپنا نقطہ نظر رکھیں گے، ایگزیکٹو بورڈ کاپاکستان کے سیاسی معاملات پرموقف کیا ہو گا، پیشگوئی نہیں کر سکتے، ایگزیکٹو بورڈ ممبران اپنی رائے دینے میں آزاد ہیں،آئی ایم ایف وفد نے مزید کہا سٹاف رپورٹ میں موقف شامل کر دیا جائے گا، آئی ایم ایف پروگرام کے ڈیزائن میں توقع ہے اقتدار کی منتقلی وقت پر ہو گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے کہا امید ہے ڈیزائن کے تحت نگراں سیٹ اپ آئین کے مطابق اپنی مدت کے دوران وقت پر انتخابات کرا دےگا۔