پرویزالٰہی نئے کیس میں گرفتار،ریمانڈ کی استدعا مسترد،عدالت نے جیل بھیج دیا

لاہور(کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نئے کیس میں گرفتار،ریمانڈ کی استدعا مسترد،عدالت نے جیل بھیج دیا،فرنٹ مین کا4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کی ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو مقدمہ نمبر 6 میں گرفتار کیا اورضلع کچہری میں پیش کرکے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا ، تفتیشی افسر نے کہاپرویز الٰہی کو کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزکشن کے نئے کیس میں گرفتار کیا ،عدالت نے ایف آئی اے کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

دوسری جانب ایف آئی نے پرویز الٰہی کے خاص گن مین اور فرنٹ مین زمان کو گرفتار کرکے4روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا،ذرائع کے مطابق زمان ،پرویز الٰہی کا کیش بوائے ،فرنٹ مین تھا اور غیرقانونی پیسوں کی ترسیل میں ملوث ہے، ایف آئی اے نے زمان کے موبائل فون کے فرانزک سے اہم شواہد حاصل کر لیے۔