لاہور (سپورٹس رپورٹر) نئے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے لئے 27 جون کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس ہوگا اجلاس دوپہر 2 بجے ہو گا،پی سی بی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔
نئے چیئرمین کے انتخاب کے لئے 10رکنی گورننگ بورڈ کے ممبراناپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،پیٹرن ان چیف پاکستان کرکٹ بورڈ اور وزیراعظم شہباز شریف کے نامزد ذکا اشرف چیئرمین شپ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں اور بلامقابلہ منتخب ہونے کا قوی امکان ہے۔
ذکاءاشرف کا بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے کا قوی امکان



















