بھارتی ٹاپ آرڈر فاسٹ بالرز کو کھیلنا بابر اعظم سے سیکھیں:ناصر حسین

لندن (مشرق نیوز) انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں بھارتی بیٹرز نے مایوس کیا۔انہوں نے بھارتی بلے بازوں کو مشورہ دیا کہ بھارتی ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو فاسٹ بالرز کی سوئنگ کو کھیلنا بابر اعظم اور ولیمسن سے سیکھنا چاہیے۔ناصر حسین نے کہا کہ کین ولیمسن اور بابر اعظم دونوں پیسرز کو دیر سے کھیلتے ہیں۔واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 209 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔ بھارت کو اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں شکست دی تھی۔