روسی تیل ریفائن کرنے کاکام شروع،یکم جولائی سے پٹرولیم قیمتوں میں40فیصد تک کمی متوقع

اسلام آباد (بیورورپورٹ)روسی تیل ریفائن کرنے کاکام شروع،یکم جولائی سے پٹرولیم قیمتوں میں40فیصد تک کمی متوقع ہے،ریفائنری ذرائع کے مطابق روس سے آنےوالے خام تیل کے جہازپیورپوائنٹ سے خام تیل نکالنے کا کام شروع کردیا گیا۔

، حکام وزارت پٹرولیم کے مطابق روسی تیل آنے سے ملک میں پٹرول ،ڈیزل کی قیمتیں مزید کم ہوں گی، قیمتوں پر فرق یکم جولائی سے پڑے گا،روس سے خام تیل کی درآمد ماہانہ 14لاکھ بیرل تک بڑھائی جاسکتی ہے، روسی تیل صاف ہونے کے بعد اوسط قیمت نکالی جائے گی، مقامی و روسی تیل کو ملا کر اوسط قیمت نکلے گی،روسی تیل عام مارکیٹ سے 30 سے 40فیصد سستا ہے، پٹرول ڈیزل کی اوسط پیداوار 50فیصد سے زائد نکلی تو 40روپے لٹرقیمتیں کم ہوسکتی ہیں۔

ادھر وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہاروسی تیل کی تسلسل کےساتھ فراہمی کے بعد قیمتوں میں فرق آئیگا،اپنی ضرورت کا ایک تہائی خام تیل روس سے لینا شروع ہوجائیں گے تو قیمتوں میں بڑا فرق آئےگا،اثر لوگوں کی جیب تک پہنچے گا،ہدف ہے ایک تہائی خام تیل رعایتی قیمت پر روس سے آئے جب ہدف حاصل کرلیں گے تو تیل رعایتی قیمت پر ہوگا۔