عسکری پلازہ حملہ کیس میں یاسمین راشد کا2روزہ ریمانڈ منظور

لاہور(کورٹ رپورٹر)خصوصی عدالت نے عسکری پلازہ حملہ کیس میں یاسمین راشد کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عنبر گلا خان نے سماعت کی،پولیس نے عسکری ٹاور حملہ میں یاسمین راشد کی جیل سے طلبی کی درخواست دائر کی۔

تفتیشی افسر نے کہا یاسمین راشد گلبرگ عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملوث ہے، تفتیش کیلئے یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، یاسمین راشد تھانہ گلبرگ کے مقدمہ نمبر 1271/23 میں مطلوب ہے،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا