ترین کاسیاسی دھماکہ،نئی جماعت استحکام پاکستان کااعلان،100سابق اراکین اسمبلی شامل

لاہور (خبر نگار)ترین کاسیاسی دھماکہ،نئی جماعت استحکام پاکستان کااعلان،100سابق اراکین اسمبلی نے شمولیت اختیار کرلی ،جہانگیر ترین نے نئی جماعت کا اعلان علیم خان کے گھر عشائیے کے موقع پر کیا ، عشائیے میں عون چودھری، عبدالعلیم خان سمیت کئی رہنما موجود تھے۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزرا علی حیدر زیدی، عامر کیانی، فردوس عاشق اعوان ،محمود مولوی ترین کے قافلے میں شامل ہوگئے۔

فیاض الحسن چوہان، ڈاکٹر مراد راس، جے پرکاش، فاٹا سے جی جی جمال، خیبرپختونخوا سے اجمل وزیر، نعمان لنگڑیال اور نوریز شکوربھی شمولیت اختیار کرنے والوں میں شامل ہیں،تمام سیاسی رہنماوں نے جہانگیر ترین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔