لاہور،اسلام آباد،پشاور( کرائم رپورٹر،خبر نگار،بیورورپورٹ)پولیس کی کوششیں کامیاب،پی ٹی آئی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی گرفتار،اینٹی کرپشن حکام کے
سپرد،ریمانڈ کیلئے جمعہ کو عدالت میں پیش کیاجائےگا،پی ٹی آئی نے گرفتاری کو شرمناک قراردیدیا
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو لاہور میں ظہور الٰہی روڈ پر واقع رہائش گاہ ظہور پیلس کے قریب سے سی آئی اے اقبال ٹاون کی ٹیم نے ساڑھے 5بجے گرفتار کیا ،پولیس نے شیشہ توڑ کر پرویز الٰہی کو گاڑی سے باہر نکالا، سی سی پی او لاہور بھی آپریشن کے دوران موقع پر موجود تھے،پنجاب پولیس کئی دنوں سے پرویز الٰہی کی ریکی کررہی تھی جیسے ہی ظہور الٰہی روڈ پہنچے توپہلے سے تاک میں موجود پولیس اہلکاروں نے گرفتار کرلیا، پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن لاہور کے حوالے کردیا گیا ، ڈی ایس پی سی آئی اے علی بٹ نے پرویزالٰہی کو پیش کیا۔
ترجمان نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا پرویزالٰہی کی گاڑی کے شیشے بھی توڑے گئے،پولیس کے مطابق پرویز الٰہی کےخلاف دہشتگردی سمیت 13دفعات کے تحت بھی ایک مقدمہ درج ہے،پرویز الٰہی کے ڈرائیور نے پولیس کو بیان میں بتایا پرویز الٰہی فیملی ،بچوں کا سہارا لیکر گلگت بلتستان فرار ہورہے تھے، گھر سے 4 گاڑیوں کے قافلے کےساتھ نکلے،2گاڑیوں میں بچے اور خواتین بیٹھے تھے جن کو چیک بھی کیا گیاجس گاڑی میں پرویز الٰہی سوار تھے وہ گاڑی بلٹ پروف تھی ، گاڑی کی چیکنگ کےلئے پولیس نے روکا تو ڈرائیور نے دروازہ نہ کھولا جس پر پولیس کو شک ہوا اور گاڑی کا شیشہ توڑنے کی کوشش کی، پرویز الٰہی اسی دوران باہر نکلے اور اپنی گاڑی پر جانے کا اسرار کیا، پولیس نے پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے کے بعد سرکاری گاڑی میں اینٹی کرپشن کے دفتر منتقل کیا۔
ادھر ترجمان اینٹی کرپشن نے کہاپرویز الٰہی کرپشن کے مختلف کیسز میں اینٹی کرپشن کو مطلوب تھے،دن قبل اینٹی کرپشن عدالت نے ضمانت کو منسوخ کیا،ضمانت منسوخ ہونے پر پرویز الٰہی کی گرفتاری مطلوب تھی،ترجمان نے کہا اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کئی روز سے سابق وزیراعلیٰ کی گرفتاری کی کوشش کر رہا تھا،فرار ہونے کی کوشش کے دوران اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کیا۔
دریں اثنانگران وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا پرویز الٰہی کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے،گھر سے 3گاڑیاں نکلیں تلاشی کےلئے روکا گیا، گاڑی کا شیشہ توڑا تو اندر پرویز الٰہی موجود تھے،پولیس آپریشن مکمل ہونے کے بعد ظہور الٰہی روڈ کو ٹریفک کےلئے کھول دیا۔
پرویز الٰہی کی لیگل ٹیم کے رکن ایڈووکیٹ سرمد غنی چھٹہ نے اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا لیگل ٹیم کو اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر نہیں جانے دیا جارہا، پرویز الٰہی کو مختلف ادویات کی ضرورت ہے جو اندر لیجانے کی اجازت نہیں،پرویز الٰہی اپنی پارٹی کےساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں،قانون کے مطابق پرویز الٰہی کو عدالت پیش کرنا چاہیے، عدالت میں ضمانت کی استدعا کرینگے ۔
بیٹے مونس الٰہی نے ردعمل دیتے ہوئے کہاپولیس نے والد کو جھوٹے مقدموں میں گرفتار کیا ،پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے جب جنوری میں پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع ہوا تب والد نے مجھے کہا تھا چاہے مجھے بھی گرفتار کرلیں پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ہے۔
مزید برآں
تحریک انصاف نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی گرفتاری کو اغوا قرار دیدیا ٹوئٹر پر بیان میں پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا جس طرح سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو اغوا کیاگیا وہ نہ صرف شرمناک ہے بلکہ بدترین ہے،مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور 38 فیصد پر پہنچی ،جواب سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی گرفتاری کی صورت میں ہے۔
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ
ا ے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دےدی
فوڈ ایگرو میں کینیا کےساتھ چاول کی برآمدات کا سب سے بڑا معاہدہ



















