اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہاہے بجٹ ٹیکس فری نہیں دے سکتے،مہنگائی کنٹرول کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا نے کہامعیشت میں اتنا بگاڑ ٹھیک کرنے میں مزید کئی ماہ لگیں گے۔
وزیر مملکت نے کہاخسارے و مہنگائی کا توازن قائم کرنا ہو گا،بجٹ ٹیکس فری نہیں دے سکتے، ٹیکس آمدن نہ بڑھائی تو خسارہ بے قابو ہو جائے گا، مہنگائی کنٹرول کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے،عائشہ غوث پاشا نے مزید کہاپنجاب ،خیبر پختونخوا کی نگران حکومتوں کی معاشی کارکردگی بہتر نہیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نگران حکومت مہنگائی کےخلاف ایکشن لینے میں سست ہیں۔
بجٹ ٹیکس فری نہیں دے سکتے،عائشہ غوث پاشا



















