اعجاز چودھری سے اسلحہ برآمد،حماد اظہر کی فیکٹریاں سیل،اسلم اقبا ل کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے

لاہور (کرائم رپورٹر)اعجاز چودھری سے اسلحہ برآمد،حماد اظہر کی فیکٹریاں سیل،میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے،اسد عمر کوعبوری ضمانت مل گئی،پولیس کے مطابق 9مئی کے مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری سے دوران ریمانڈ پستول برآمد کرکے فرانزک لیب بھجوا دیا،برآمد اسلحہ کی فرانزک رپورٹ تفتیش کا حصہ ہوگی۔

ادھر سینئر رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کےلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں، پولیس نے کاروباری معاملات میں گڑبڑ کے باعث فیکٹریوں کو سیل کر دیا،حماد اظہر 9مئی کے واقعات میں پولیس ،قانون نافذ کرنےوالے اداروں کومطلوب ہیں۔

دریں اثناپولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر ،میاں اسلم اقبال کا پارٹی سربراہ عمران خان ،پارٹی ورکرز سے 700 مرتبہ رابطہ ہوا،دونوں رہنماﺅں کی10سے 15مرتبہ لوکیشن تبدیل ہوئیں،رشتے داروں سمیت کئی افراد کو حراست میں لیا جا چکا،حماد اظہر ،میاں اسلم اقبال مختلف سموں سے رابطے کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیںاسد عمر کی عسکری ٹاور حملہ اور جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں عبوری ضمانت 13 جون تک منظور کرلی گئی،لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز بٹر نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ،عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت کو منظور کیا۔