اسلام آباد(بیورورپورٹ)مہنگائی کے تمام ریکارڈ پاش پاش،شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مئی میں مہنگائی تخمینے سے تقریباً 4 فیصد زائد رہی، تعلیم، صحت، بجلی، گیس اور ایندھن سمیت ہر چیز مہنگی ہوگئی۔
شہری علاقوں میں مہنگائی 35.1 ،دیہی علاقوں میں 42.2 فیصد کی بلند ترین سطح تک جاپہنچی،قومی سطح پر ایک سال میں کھانے پینے کی اشیا 48.65،ٹرانسپورٹ کرائے 53 فیصدبڑھ گئے،تفریحی سہولیات گزشتہ سال کی نسبت 72 فیصد مہنگی ہوئیں جبکہ ریسٹورنٹ ،ہوٹل چارجز میں بھی 42 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تعلیم ساڑھے 8 ، صحت سہولیات 19 فیصد سے زیادہ مہنگی ہوئیں ،بجلی، گیس و ایندھن 20.51 ،کپڑے اور جوتے بھی 22.47 فیصد مہنگے ہوگئے۔
مہنگائی کے تمام ریکارڈ پاش پاش،شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی



















