اسلام آباد(بیورورپورٹ)عمران خان قوم سے معافی مانگیں پھر مذاکرات ہوسکتے ہیں،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شرط رکھ دی،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاپی ٹی آئی کےساتھ خلوص نیت سے مذاکرات کیے ، پورے ملک میں ایک وقت میں الیکشن کا مطالبہ پی ٹی آئی نے مان لیا تھا اگر عمران خان قوم سے معافی مانگیں تو ڈائیلاگ ہو سکتے ہیں، ڈائیلاگ کیلئے نواز شریف کو بھی منانا پڑے گا، نواز شریف نے کہا جلاو گھیراو کرنے والوں سے ڈائیلاگ نہیں ہو سکتے۔
اسحاق ڈار نے سانحہ9مئی کی تحقیقات ہو رہی ہیں، پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کیخلاف کافی شواہد موجود ہیں، پلاننگ تھی اگر گرفتار کیا جائے گا تو ایسا کرنا ہے یہ تو انتہا پر چلے گئے، کارکنوں نے لیڈر کی ہدایات پرعمل کیا، اببسولوٹلی ناٹ کہنے والوں کے اب منت ترلے ہو رہے ہیں، 9 مئی کیس میں ایک مثال قائم ہونی چاہیے، دشمن تو چاہتا ہے ملک میں افراتفری پھیلے، ہر روز ڈیفالٹ، ڈیفالٹ کی باتیں کی جاتی ہیں، ڈپلومیٹک کو وزارت خارجہ ملٹری کورٹ پر بریف کرے گی،کسی نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے تو آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہو گا، شواہد کی بنیاد پر 90 فیصد چانس ہے عمران خان نے خود پلان کیا، کسی سینئر ممبر کو الہام تو نہیں ہونا تھا فلاں جگہ حملہ کریں، ثابت ہو جاتا ہے تو کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے، پی ٹی آئی کو توڑنے کا غلط تاثر دیا جا رہا ہے،پارٹی مکافات عمل کاشکار ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہاعالمی مالیاتی ادارے پاکستانی سیاست پر نظر رکھے ہوئے ہیں، آئی ایم ایف بھی صورتحال کو دیکھ رہا ہے اور سوال کر رہا ہے استحکام کب آئے گا،عمران خان کی ملک کیلئے کوئی خدمات نہیں،قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے اگر نواز شریف کی بیٹی کو گرفتار کیا جا سکتا ہے تو کسی کی اہلیہ آسمان سے تو نہیں اتری، عمران خان دور میں تو فاشزم کا اڈہ بنا دیا گیا تھا، پی ٹی آئی خواتین کے ساتھ اگر زیادتی ہو گی تو سب سے پہلے آواز اٹھاوں گا، 9مئی واقعات میں چاہے خواتین ہوں کسی کو رعایت نہیں مل سکتی۔
وزیر خزانہ نے کہاآئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دیں، 30 جون تک آئی ایم ایف پروگرام ویسے ہی ختم ہو جانا ہے اب تو اگلا ریویو ہونا ہی نہیں، آئی ایم ایف سے نواں ریویو ہی ہو سکے گا۔
دریں اثنا وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے خصوصی درخواست پر ملاقات میں شرکت کی،وزیراعظم کے معاون خصوصی خزانہ طارق باجوہ، معاون خصوصی ریونیو طارق محمود پاشا، ریفارمز اینڈ ریسورس موبلائزیشن کمیشن کے چیئرمین اشفاق تولہ، چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد،وزارت خزانہ اور ریونیو ڈویژن کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے،وزیر دفاع نے سیالکوٹ کی تاجر برادری کی خدمات کو سراہا۔
وزیر خزانہ نے سیالکوٹ شہر کی فعال تاجر برادری کی تعریف کی اور کہا حکومت ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کےلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے،وزیر خزانہ نے شرکا کو یقین دلایا برآمدات میں اضافہ کرنا حکومت کی ترجیح ہے ،تاجر برادری کےساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















