اسلام آباد(بیورورپورٹ)عوام کی امیدیں ملیا میٹ،روسی تیل آنے سے قیمتیں کم نہیں ہوں گی،وزیر مملکت نے واضح کردیا،پاکستان انرجی کانفرنس سے زوم پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت مصدق ملک نے کہاروسی تیل آنے سے قیمتیں کم نہیں ہوں گی،روسی تیل 2ہفتوں میں پاکستان پہنچے گا ،روسی تیل کے زیادہ کارگوز آئیں گے تو قیمت کم ہوگی،دنیا میں جہاں بھی سستا تیل ملے گا خریدیں گے، کوشش ہے پابندیوں سے بچیں اور توانائی کی ضروریات بھی پوری ہوں۔
مصدق ملک نے مزید کہاسمندر میں تیل و گیس کی تلاش پر دوبارہ کام شروع کررہے ہیں، ملک میں جلد ٹائٹ گیس پالیسی لائیں گے، حکومت گیس کے بند کنووں کو دوبارہ کھولنے پر غور کررہی ہے،کوشش ہے بند ہونے والے کنووں کی بحالی کےلئے کچھ رعایت دیں۔
عوام کی امیدیں ملیا میٹ،روسی تیل آنے سے قیمتیں کم نہیں ہوں گی،وزیر مملکت پٹرولیم



















