وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے دشمنوں کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے افواج اور عوام کو ٹکرا دے، قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے۔
یومِ تکبیر پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے کسی سپر پاور کی دھمکیوں کی پروا کی نہ ہی اربوں ڈالر کی پیش کش آہنی عزم و ارادے سے ہٹاسکی۔
وزیر اعظم نےکہا پاکستان کو اب معاشی قوت بنانا ہے، معاشی کمزوری دور کرنا آج کا ایٹمی پروگرام ہے۔
قوم کا اتحاد پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے: وزیراعظم



















