اسلام آباد(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کاپھر ڈومور،نئے مطالبات کی فہرست تھمادی،ذرائع کے مطابق سٹاف لیول معاہدے سے پہلے آئی ایم ایف نے نئے مطالبات سامنے رکھ دئیے،آئی ایم ایف نے مزید 2.4 ارب ڈالر کی یقین دہانی مانگ لی۔
پاکستان کو چین سے مزید 2.4 ارب ڈالر قرضوں کی واپسی کےلئے رول اورر یقینی بنانا ہوگا،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام نے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ہدف سے کم جمع ہونے پر بھی عدم اطمینان کردیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق 9 ماہ میں 362 ارب 48 کروڑ روپے کی پٹرولیم لیوی وصول کی گئی جبکہ موجودہ مالی سال پٹرولیم لیوی کی مد میں مجموعی طور پر 855 ارب وصولی کا ہدف ہے۔
آئی ایم ایف کاپھر ڈومور،نئے مطالبات کی فہرست تھمادی



















