پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کیلئے نیا پلان پیش کردیا

دبئی (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کرکٹ کےلئے نیا پلان پیش کرتے ہوئے ایونٹ 2مرحلوں میں کرانے کی پیشکش کردی جس کے مطابق پہلے مرحلے میں ابتدائی میچز پاکستان میں جبکہ دوسرے مرحلے میں فائنل سمیت بقیہ میچز یو اے ای میں کرائے جائیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سوائے بھارت کے بقیہ ٹیمیں ایک ایک میچ پاکستان میں کھیلیں، دوسرے مرحلے میں بھارت سمیت تمام ٹیمیں اپنے میچز یو اے ای میں مکمل کریں۔پی سی بی نے راﺅنڈ ون کے 4میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دے دی۔ایشیا کپ کی دیگر ٹیموں نے سفر کے اضافی اخراجات کو مدنظر رکھ کر ہائبرڈ ماڈل میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔پی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کے کمرشل اور لاجسٹک انتظامات کی بھی یقین دہانی کروا دی۔ایشیا کپ کی دیگر ٹیموں نے عرب امارات میں ستمبر کے گرم موسم پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔پی سی بی نے ستمبر میں ایشیا کپ 2018ءاور آئی پی ایل کے یو ائے ای میں ہونے کا حوالہ دیا۔ایشین کرکٹ کونسل کے ممبران نے نجم سیٹھی سے نئی تجاویز پر مشاورت کا وقت مانگ لیا۔