ارباب اختیار غفلت کا شکار: انعامی سکیموں کے نام پر سادہ لوح شہریوں سے لوٹ مار جاری

لاہور (حافظ کاشف سندھو سے) لاہور شہر میں جدید ٹیکنالوجی کے ماہر نوسربازوں کیخلا ف متعلقہ ادارے حرکت میں نہ آسکے،نوسربازوں کی جانب سے موبائل فون صارفین کوبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام،احساس پروگرام،اے ٹی ایم بلاکیج سمیت مختلف انعامی سکیموں کے نام پر لوٹنے کا سلسلہ تو بدستور جاری ہے۔ اسکے علاوہ فراڈیوں نے معصوم افراد کو چونا لگانے کا ایک نیا اور انوکھا طریقہ ایجاد کیا ہے۔ اسلام پورہ کی فوزیہ بی بی نے بتایا کہ اسے ایک کال آئے جو اپنے آپ کو فیکٹری ایریا تھانے کا سب انسپکٹر ظاہر کر رہا تھا کہ آپ کا بچہ لڑکی سے چھیڑ خانی کے چکر میں تھانے میں بند ہے آپ 30000 روپے جاز کیش کروائیں تو آپ کے بچے کے ساتھ رعایت کردی جائےگی وگرنہ آپ کے بچے کو لمبے عرصے کیلئے جیل کی ہوا کھانی پڑےگی اور آواز بدل کے روتے ہوئے کسی بچے کے ساتھ چند سیکنڈ کی بات کر وا کہ موبائل آف کر دیا جس پر پریشانی کے مارے اس کے نمبر پہ جاز کیش کروا دیا تو چند منٹ بعد ہی بچہ صحیح سلامت گھر پہنچ گیا تو بچے نے بتایا وہ تو دوستوں کے ساتھ تھا ایسا کوءمعاملہ نہیں جب متعلقہ تھانے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھی ایسے کسی افسر کے بارے لاعلمی کا اظہار کیا اور کارواءسے انکار کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ رابطہ کرنے کا بو ل کہ ٹال دیا اس کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی کے ماہر نوسربازوں کی جانب سےشہریوں کے موبائل فونز پر میسج کیئے جاتے ہیں جس پر لکھا ہوتا ہے کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ،احساس پروگرام کے گھر گھر سروے کے دوران آپکا نمبر نوٹ کیا گیا تھا اور آپکو پہلی قسط کے مطابق پچیس ہزار کی رقم ملے گی جس کےلئے دئیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔ سادہ شہریوں کی جانب سے رابطہ کرنے پر کہا جاتا ہے کہ رقم کی وصولی کیلئے موبائل کارڈ ارسال کیئے جائیں تاکہ آپکا اکاﺅنٹ ایکٹو کیا جاسکے اور آپکی رقم ایزی پیسے کے ذریعے روانہ کر دی جائےگی، اسی پر گلشن راوی کا ایک سادہ لوح شہری اقبال نوسربازوں کے ہاتھوں لوٹ گیا اور ان نوسر بازوں کو 3000 کے موبائل کارڈز کے نمبر لکھوا دئیے۔ دوسری جانب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ،احساس پروگرام کے علاوہ اب نوسربازوں کی جانب سے اے ٹی ایم بلاکیج اورمختلف انعامی سکمیز کا جھانسہ الگ سے دیا جاتا ہے اور اسی طریقہ سے بذریعہ کارڈز رقم طلب کی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق منظم گروہ کی جانب سے کئی برسوں سے اس طرح سادہ شہریوں کو بے وقوف بنایا جارہا ہے لیکن قابل افسوس امر یہ ہے کہ اس کے تدارک کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے پولیس سے رابطہ کرنے پر وہ ایف آئی اے سے رابطہ کرنے کا کہہ کر ٹال دیتے ہیں اور جب ایف آئی اے سے رابطہ کیا جائے تو وہ یہ کہ کر ٹال دیتے ہیں کہ ابھی ہمارے پاس اور بہت سے کیسز ہیں جب آپ کی باری آئے آپکو کال کردی جائےگی۔ اگر شہری موبائل کمپنی کے نمائندہ سے رابطہ کریں تو شہریوں کو بتایا جاتا ہے کہ یہ فراڈ ہے کمپنی اس بارے کچھ نہیں کرسکتی۔ صارفین کا کہناہے کہ حکومت کو چاہئے کہ ان نوسر بازوں سے نمٹنے کیلئے مربوط پالیسی بنائی جائے اور ایف آئی اے کو ان نوسربازوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کرنا چاہئے جو سادہ لوح شہریوں کو ا±ن کی جمع پونجی سے محروم کر رہے ہیں جبکہ بینک حکام کا کہنا تھا کہ بنک کسی بھی کھاتہ دار کی تفصیلات معلوم کرنے کےلئے شہریوں کو کوئی میسج نہیں کرتے یہ نوسرباز ہیں جو سادح صارفین کو جدید ٹیکنالو جی کے ذریعے لوٹتے ہیں۔