سپریم کورٹ بند کردینے سے حکومت نہیں چل سکتی،فواد چودھری

اسلام آباد (بیورورپورٹ) پی ٹی آئی رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے شہباز،زرداری کے بیانات حیران کن ہیں، اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھی پر کھڑے دونوں لیڈرز کو احساس نہیں کیا کر رہے ہیں،ملک میں قانون کی حکمرانی کے ہر عنصر کو دفن کر دیا گیا، عمران خان پر قاتلانہ حملے کے نامزد ملزموں سے تفتیش بنیادی بات ہے ،انکار قانون دفن کرنے کے مترادف ہے۔

دریں اثناسپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہااٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں کہا پارلیمنٹ کا تمام ریکارڈ مل جائے گا، آپ سپریم کورٹ میں آکر بھیگی بلی بن جاتے ہیں، پارلیمنٹ میں آپ کی پوزیشن الگ ہوتی ہے،سپریم کورٹ کو بند کر دینے سے حکومت نہیں چل سکتی، حکومت کی جانب سے محاذ آرائی کاماحول ملک کیلئے خطرناک ہے،حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا ، 8 سے 10 لوگ اپنی کرسیوں سے چمٹے رہنے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں،جب بھی عوام کی حکومت آئے گی، نگراں پنجاب اور کے پی حکومت کو جواب دینا پڑے گا، معاملات کو الجھایا جا رہا ہے، چند لوگوں کی خواہشات پر ملک کو چھوڑ دیا گیا۔

،فواد چودھری نے مزید کہاچیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،آرٹیکل 224 کہتا ہے اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو الیکشن ہوں گے، اسمبلیاں آئین کے مطابق توڑیں،ملک میں استحکام صرف الیکشن سے آسکتاہے۔