ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں گندم اور چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم جاری ہے اور اب تک 3259.33 میٹرک ٹن گندم قبضے میں لےکر سرکاری گوداموں میں منتقل کی جا چکی ہے۔قبضے میں لی گئی گندم میں 1157.70 میٹرک ٹن ضلع ساہیوال، 1310.90 میٹرک ٹن ضلع اوکاڑہ اور790.33میٹرک ٹن گندم ضلع پاکپتن سے قبضہ میں لی گئی جبکہ ایک دن 6 مئی کو ڈویژن بھر میں 325.55 میٹرک ٹن گندم قبضے میں لی گئی، یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ عمران منیر نے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ اسی طرح گندم خریداری کے 352926 میٹرک ٹن ٹارگٹ میں ڈویژن سے اب تک 183914.13 میٹرک ٹن گندم خریدی جا چکی ہے جو کل ٹارگٹ کا 52.11 فی صد ہے جس میں سے 79885.56 ضلع ساہیوال،78513.93 ضلع اوکاڑہ اور 25505.62 میٹرک ٹن ضلع پاکپتن میں خریدی گئی ہے۔ اسی طرح ڈویژن بھر میں 285103 میٹرک ٹن گندم کےلئے باردانہ بھی کاشتکاروں کو مہیا کر دیا گیا ہے جو کہ کل ٹارگٹ کا 80.78 فیصد ہے جس میں سے 100160 میٹرک ٹن گندم کےلئے ضلع ساہیوال،107383 میٹرک ٹن اوکاڑہ اور 77560.2 میٹرک ٹن گندم کےلئے ضلع پاکپتن میں باردانہ تقسیم کیا گیا ہے۔ عمران منیر نے مزید بتایا کہ اب تک غیر قانونی طور گندم منتقل کرنےوالی 149 گاڑیوں کےخلاف کارروائی کی گئی، 13 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں اور 6 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
ساہیوال ڈویژن، گندم، چینی ذخیرہ اندوری کیخلاف مہم جاری



















