شہر سے معصوم بچوں کا مبینہ اغوا، سوشل میڈیا پر چلنے والا ایشو معمہ میں تبدیل

لاہور(مرزا ندیم بیگ )صوبائی دارالحکومت میں معصوم بچوں کے مبینہ اغواءبارے سوشل میڈیا پر چلنے والا ایشو معمہ بن گیا، اسکے مطابق کچھ گروہ مختلف علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں جو بچوں کو اغواءکرتے ہیں اس کے بعد ان کے اعضاءنکال کر فروخت کر دیئے جاتے ہیں جبکہ اس حوالے سے ترجمان آئی جی پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ حقائق میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے جھوٹی افواہیں ہیں اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر وارننگ دی گئی ہے کہ لوگوں میں خوف وہراس پھیلانے والے با ز آجائیں وگرنہ ان کے خلاف ایکشن لیا جائےگا ،تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہوئی ہے جس میں لوگوں کو محتاط رہنے کا کہا گیا ہے کہ ایک گروہ بچوں کو ایک انجکشن ٹائپ کچھ لگاتا ہے جس کے لگنے کے فوری بعد بچہ بے ہوش تو نہیں ہوتا لیکن اغواءکرنے والے کے ساتھ چل پڑتا ہے جس سے ظاہر ہی نہیں ہوتا کہ اسے اغواءکیا جا رہا ہے ایک وزارت داخلہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر نوٹس دکھائی دے رہا ہے جس کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ تمام تھانوں سے لے کر تمام شہروں تک گلیوں میں اب ایسے بچے ملیں گے جو ایک کاغذاٹھائے ہوئے ہیں ،جس پر ان کے گھر کا پتہ لکھا ہوا ہے اور یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ گم ہو گئے ہیں اگر آپ ان بچوں کو دیکھیں تو انہیں تحریری پتے پر نہ لے جائیں کیونکہ وہاں لوگ آپ کو مارنے ،آپ کے اعضاءچرانے یا زیادتی کرنے کے لئے آپ کا انتظار کر رہے ہیں آپ انہیں قریبی پولیس اسٹیشن یا قریبی ایمرجنسی گشت پر لے جائیں اور فوری طور پر ان کی اطلاع 15 پر دیں یہ مسیج اپنے عزیزواقارب اور خصوصاً اپنے بچوں کو ضرور کریں اس کے علاوہ ایک خاتون کا وائس میسج بھی چل رہا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ کچھ خواتین کا گروہ گھروں میں اس وقت آتی ہیں جب کوئی مرد گھر پر نہیں ہوتا اپنے کسی عزیز کے گھر کا ایڈریس پر پہنچانے کےلئے بچے یا بچی کو لے جاتی ہیں جس کے بعد وہ اغواءکر کے لے جاتی ہیں اس کا کہنا تھا کہ بہاولپور میں ایک گھر میں اسی طرح خواتین آئی تھیں ایک کپڑے میں بچہ رکھا ہوا تھا اسی علاقہ تھوڑے فاصلے پر رہنے والے کا ایڈریس تلاش کرنے کے چکر میں گھر کے اندر داخل ہوئیں کہ بہت تھک چکی ہیں بچے کو چارپائی کے ساتھ چادر میں ڈال کر سلانے کی کہانی بنا کر اس میں ڈالا اور ایڈریس پر پہنچانے کےلئے ان کی 9 سالہ بچی کو ساتھ لے گئیں اس کے بعد واپس نہ آنے پر وہاں جا کر چیک کیا تو پتہ چلا کہ وہاں کوئی آیا ہی نہیں جس کے بعد گھر آ کر جو بچہ وہ چھوڑ کر گئی تھیں اسے چادر سے نکال کر دیکھا تو کسی معصوم بچے کی ڈیڈ باڈی تھی جس میں سے جسمانی اعضاءنکالے گئے تھے۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ یہ سب افواہیں ہیں جھوٹ ہے حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے اس کے علاوہ پنجاب پولیس کی جانب سے بھی ایک پیغام سوشل میڈیا پر چل پڑا ہے جس میں وزارت داخلہ کا جو نوٹس سوشل میڈیا پر چل رہا تھا اس بارے میں کہا گیا ہے کہ فیک ہے پنجاب پولیس کی جانب سے ایسی کوئی پوسٹ اپ لوڈ نہیں کی گئی ،صوبہ بھر میں پنجاب پولیس امن وامان کی فضا برقرار رکھے ہوئے ہے ،عوام سے گذارش ہے کہ خوف و ہراس پھیلانے سے گریز کریں تاکہ قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔