صحافی اپنے قلم سے معاشرتی ظلم و جبر،ناانصافیوں کیخلاف جہاد کریں :رانا جاوید نثار/ چوہدری اشرف

ساہیوال(بےورورپورٹ)صدر ساہیوال پریس کلب رانا جاوید نثار اور چیئرمین چوہدری اشرف نے کہا ہے کہ صحافت کے عالمی دن پر صحافیوں کو سلام پیش کر تے ہیں۔ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے مظلوم کی داد رسی اور مسائل کے حل کےلئے کردار ادا کریں۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال پریس کلب (رجسٹرڈ) میں صحافت کے عالمی دن کے مو قع پر بہت بڑی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت کرتے ہوئے صدر رانا جا وید نثار چےئر مین پریس کلب چو ہدری اشرف نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے لہٰذا صحافیوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے قلم کے ذریعے ظلم،جبر اور معاشرتی نا انصافیوں کے خلاف جہاد کریں تا کہ مظلوم کی داد رسی اور ظالم کا راستہ روکا جا سکے۔اس مو قع پر سابق صدر و چےئر مین گرینڈ گروپ لیڈر عزیز الحق گورائیہ،سینئر نائب صدر میاں وسیم ریاض،نائب صدر چو ہدری نوید غنی،جنرل سیکرٹری چو ہدری وحید غنی، جوائنٹ سیکرٹری مرزا خالد ندیم،فنانس سیکرٹری شاہد رفیق،انفارمیشن سیکرٹری سلیم کاٹھیہ،سپریم کونسل کے ممبر راحیل آزاد،ایگزیکٹو ممبر چو ہدری رضوان طاہر،میاں رمضان،نعیم شیخ،چو ہدری نجیب احمد،آصف گجر،عاطف اسحاق،رانا حماد،عمران نذیر چو ہدری،ولسن رضا کے علاوہ دیگر عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں رانا جا وید نثار اور چو ہدری اشرف نے مزید کہا کہ میرے ہاتھ میں قلم ہے میرے ذہن میں اجالامجھے کیا دبا سکے گا کوئی ظلمتوں کا پالامجھے فکر امن عالم تجھے اپنی ذات کا غم میں طلوع ہو رہا ہوں تو غروب ہونے والا انشاءاللہ ساہیوال پریس کلب ساہیوال اس سلسلہ میں اپنا بھر پور ردار ادا کرے گا۔ ساہیوال پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہیوال کے شہریوں کی آواز بن چکا ہے اور ہر فورم پر شہریوں کے مسائل کو اجاگر کیا جارہا ہے۔