نجی بینکوں نے ہزاروںریلوے ملازمین کی پنشن روکدی

لاہور (اپنے نمائندے سے) نجی بینکوں نے ہزاروںریلوے ملازمین کی پنشن روکدی،وزارت ریلوے کے مطابق 17 ہزار سے زائدریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کوائف کی عدم فراہمی کے باعث روکی گئی، ریٹائرڈ ملازمین کو قواعد کے مطابق ہر سال مارچ وستمبر میں کوائف جمع کرانے ہوتے ہیں۔

وزارت ریلوے نے ریٹائرڈ ملازمین کو ہدایت کی کوائف جلد از جلد جمع کرائیں تاکہ پنشن بحال ہو سکے۔