سی ٹی ڈی کا ایکشن ،کالعدم تنظیم کے 2دہشتگرد ہلاک

لاہور (کرائم رپورٹر) کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کی جانب سے خفیہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 2دہشتگرد ہلاک ،3کو گرفتار کر لیا گیا، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں دہشت گرد راجن پور میں کومبنگ آپریشن کے دوران مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں میں عرفان اور الیاس شامل ہیں۔

آپریشن کے دوران 3دہشتگرد پکڑے گئے،حارث، سیف اور ابرار شامل ہیں ،دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ،قبضے سے سے ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹراور بارودی مواد بھی برآمدکرلیا گیا۔