ریلوے پولیس، عیدالفطر تعطیلات میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں

لاہور (اپنے نمائندے سے) ریلویز پولیس کی عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے پانچ روز میں 26 مقدمات درج نارتھ زون 16اور ساﺅتھ زون میں 10 مجرموں کےخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی ریلویز کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ریلویز پولیس کی تمام آٹھوں ڈویژنز میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا گیا اس کے نتیجہ میں مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اس حوالے سے تمام ڈویژنز میں پانچ روز میں 26 مقدمات کا اندراج کیا گیاریلویز پولیس کی جانب سے عید کی تعطیلات میں روٹین سے ہٹ کر رش کے دوران مسافروں کے تحفظ اور ریلوے اسٹیشن میں امن و امان قائم رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے گزشتہ پانچ دنوں میں 21 اپریل سے 25 اپریل کے دوران مختلف جرائم کے خلاف 26 مقدمات کا اندراج کیاگیا ہے جس میں سب سے زیادہ کارروائی نارتھ زون میں 16 جبکہ ساو¿تھ زون میں 10 مقدمات کا درج کئے گئے ہیں جس میں ریلوے مٹیریل چوری، ٹریس پاسنگ، منشیات، جیب تراشی، اٹھائی گیری اور ریلوے قوانین کی خلاف ورزی شامل ہیںعید کے تعطیل کے 5روز کے دوران ریلویز پولیس کی آٹھوں ڈویژ ن میں سے راولپنڈی ڈویژ ن نے 8، لاہور نے 4، ملتان نے 4، کراچی نے بھی 4، سکھر 2، پشاور نے 3 اور ورکشاپس مغلپورہ ڈویژن نے ایک مقدمات کا اندراج کیاسینٹرل پولیس آفس ریلویز کی طرف سے جاری کئے گئے احکامات کی روشنی میں ریلویز پولیس کی طرف سے عید کے دنوں میں مسافروں کی ریلوے اسٹیشنوں میں بڑھتی ہوئی نقل و حرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیورٹی کو فول پروف بناتے ہوئے نفری میں اضافہ کیا گیا تھا اور مسافروں کے محفوظ سفر کو یقینی بناتے ہوئے عید کے دنوں میں اپنی ڈیوٹی ذمہ داری کے ساتھ ادا کی۔