چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا بنچ ڈی لسٹ

اسلام آباد: ( ) چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا بنچ ڈی لسٹ کر دیا گیا جبکہ بنچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کر دیے گئے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا تاہم نوٹی فکیشن میں بنچ ڈی لسٹ کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

چیف جسٹس کے بنچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر بھی شامل تھے۔ بینچ کے سامنے 12 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے تھے۔


سپریم کورٹ اعلامیے میں بتایا گیا چیف جسٹس کا بنچ چیف جسٹس کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کیا گیا، چیف جسٹس خرابی صحت کے باعث سپر یم کورٹ نہیں آئے۔

سپریم کورٹ کے بنچ نمبر دو کے مقدمات کی فہرست اور جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بنچ کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی۔