لاہور(کرائم رپورٹر)کچہ آپریشن کے دوران کچی لنڈ میں زبردست کارروائی،دلانی اور عمرانی گینگ کے 8 ڈاکو گرفتار،تفصیلات کے مطابق عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کےلئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں کچہ کریمینلز کےخلاف گرینڈ آپریشن 17ویں روز بھی جاری رہااب تک 3 ڈاکو ہلاک اور 28سے زائد گرفتار ہو چکے۔
کچہ کا نو گو ایریا سمجھا جانے والا ہزاروں ایکڑ رقبہ سرچ آپریشنز کے دوران کلیئر کرا لیاگیا ،مختلف گینگز کے درجنوں خفیہ ٹھکانے تباہ و مسمار اور نظر آتش کردئیے، پولیس نے کلیئر کرائے جانے والے علاقے میں پولیس کیمپس قائم کرتے ہوئے نفری تعینات کر کے ڈاکووں کی واپسی کے راستے بند کرتے ہوئے ریاست اور قانونی کی رٹ قائم کر دی۔
،پولیس نے کچی لنڈ میں کی جانے والی تازہ ترین ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران کچہ میں رہتے ہوئے سنگین جرائم سر زد کرنےوالے دلانی اور عمرانی گینگز کے ساتھ ہونے والے مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد کچہ اندرون میں کشتیوں کے ذریعے رسائی حاصل کرتے ہوئے عمرانی ، دلانی گینگز کے 8ڈاکووں کو گرفتار کرکے قبضے سے 3 کلاشنکوف ، رپیٹر اور سینکڑوں گولیاں برآمد کر لیں اور ٹھکانے ختم کرکے اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات و بہادری کا لوہا منوایا، پولیس کی کچہ کریمینلز کےخلاف پیش قدمی حکمت عملی، تکنیکی و پیشہ وارانہ مہارت کےساتھ جاری ہے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















