جسٹس طارق مسعود کے نام پر چلنے والا ٹوئٹر اکاﺅنٹ جعلی ہے،ترجمان سپریم کورٹ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ترجمان سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے جسٹس سردار طارق مسعود کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کوئی اکاونٹ نہیں ،نام سے جعلی ٹوئٹر اکاو¿نٹ چل رہا ہے،اعلامیے کے مطابق معزز جج کا کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اکاو¿نٹ نہیں ۔

جعلی اکاونٹ چلانے والوں کےخلاف ایف آئی اے کو کارروائی کی ہدایت کر دی ،ترجمان نے کہا ایف آئی اے جعلی ناموں کی آئی ڈیز اور پیجز بلاک کرے۔