راولپنڈی (مشرق نیوز) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاہے کہ شکست کا ملبہ کسی پر نہیں ڈالتا، ٹیم جیتتی ہے اور ٹیم ہی ہارتی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی، ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔آخری ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے مارک چیپمین کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کا 194 رنز ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپمین ناقابل شکست104 اور جمی نیشم 45 رنز بناکر نمایاں رہے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پِچز 180 اسکور کی ہوتی ہیں، افتخار احمد اور رضوان کی اننگز کے بعد 200 کا سوچ رہا تھا۔
شکست کا ملبہ کسی پر نہیں ڈالتا، ٹیم جیتتی اور ٹیم ہی ہارتی ہے:بابر اعظم



















