مشیرکھیل پنجاب وہاب ریاض کا سابق اولمپیئن کی کفالت کرنےکااعلان

مشیرکھیل پنجاب وہاب ریاض کا سابق اولمپیئن کی کفالت کرنےکااعلان
لاہور (مشرق نیوز) قومی کرکٹر، وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض کی جانب سے سابق اولمپئین کی کفالت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وہاب ریاض نے کہا کہ زاہد شریف کی حالت زار کے حوالے سے چند روز قبل رپورٹ نشر کی گئی تھی، ہماری ذمہ داری ہے اور اعزاز کی بات ہوگی کہ زاہد شریف اولمپیئن کی مالی مدد کی جائے۔وہاب ریاض نے کہا کہ زاہد شریف کی مالی معاونت کے لیے میں ہر ماہ 35ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب اپنے ہیروز سے بہت پیار کرتا ہے۔