کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد (بیورورپورٹ)کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4.49روپے اضافے کی درخواست دےدی،کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت3مئی کو ہو گی، منظوری کی صورت میں صارفین پر 6ارب سے زائد کابوجھ پڑے گا۔