شہبازگل کو 4 ہفتوں کیلئے امریکہ جانے کی اجازت

لاہور (کورٹ رپورٹر )شہبازگل کو 4 ہفتوں کیلئے امریکہ جانے کی اجازت ،تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے شہبازگل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کی،عدالت نے شہبازگل کو 4 ہفتوں کیلئے امریکہ جانے کی اجازت دیدی، عدالت نے شہبازگل کو ایک مرتبہ بیرون ملک سفرکی اجازت دی ،ہائیکورٹ نے شہبازگل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کس قانون کے تحت درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا اور کون سی ایسی صورتحال ہوتی ہے جس بنا پر نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ ہوتا ہے، درخواست گزار کا کیس کس کیٹیگری میں فعال کرتا ہے۔