قانون سازی سے پارلیمانی جمہوریت کی روح زندہ ہو گئی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے غیر ضروری شور مچانا اور کچھ نہ کرنا ماضی کی روایتیں ہیں، قانون سازی سے پارلیمانی جمہوریت کی روح زندہ، ہوگئی،عملاً کر کے دکھا دیا ہر چیز کا اپنا اپنا وقت ہوتا اور اپنے وقت پر چیز خوش اسلوبی سے ہو جائے تو ہی بہتر ہوتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا غیر ضروری شور مچانا اور کچھ نہ کرنا ماضی کی روایتیں ہیں، وہی بات کرنی چاہیے جس پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں،مریم اورنگزیب نے مزید کہا جس انداز میں ساری کارروائی ہوئی یہ اس کام کی نوعیت سے زیادہ خوبصورت تھا، ہمارے سامنے ہمیشہ ایک ہی مقصد ہوگا۔