حسان نیازی کا 2روزہ راہداری ریمانڈ منظور،کراچی پولیس کے سپرد

لاہور ( کورٹ رپورٹر)ظل شاہ کیس میں حسان نیازی کے ریمانڈ کی درخواست مسترد،کراچی مقدمے میں 2روزہ راہداری ریمانڈ منظور،تفصیلات کے مطابق پولیس نے ظل شاہ قتل کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو انسداد دہشتگری عدالت پیش کیا،جج عبہر گل نے سماعت کی.

جج عبہر گل نے تفتیشی افسر نے استفسار کیا ملزم کہاں ہے، وکلا نے عدالت کو آگاہ کیا وہ باہر گاڑی میں ہیں اور پولیس کہہ رہی ہے آپ اجازت دیں گی تو لائیں گے،پولیس نے حسان نیازی کو کمرہ عدالت میں پہنچا یا .

تفتیشی افسر کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،تفتیشی افسر نے کہا ملزم کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا ، لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی برآمد کرنا ہے.

انسداد دہشتگری عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حسان نیازی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاتاہم لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے حسان نیازی کو کراچی میں درج مقدمے میں کراچی لیجانے کیلئے 2روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔