مہنگے پھل،خریداروں نے بائیکاٹ مہم شروع کردی

لاہور(کامرس رپورٹر)مہنگے پھل نہیں خریدیں گے،کراچی والوں نے بائیکاٹ کردیا،تفصیلات کے مطابق پھلوں کی مہنگائی کی وجہ سے خریداروں نے بائیکاٹ مہم شروع کردی ،مختلف بازاروں میں خریدارپھلوں کا دام پوچھ کرآگے بڑھ جاتے ہیں۔

یکم رمضان کو178روپے فی درجن بکنے والاکیلا213کاہوگیا ،105روپے کلو والا خربوزہ150سے200میں فروخت ہونے لگا،143والاچیکو200سے250روپے فی لومیں فروخت ہونے لگا،183روپے والا سیب 250 سے 300روپے کلو میں فروخت کیاجارہاہے۔