اسلام آباد (بیورو رپورٹ) تنظیم برائے اقتصادی تعاون و ترقی (OECD) کے گلوبل فورم کی جائزہ ٹیم نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اسلام آباد میں ڈائریکٹوریٹ برائے عالمی محصولات کی ٹیم سے ملاقات کی۔ ٹیم نے معلومات کے تبادلہ کا جائزہ لینے کی غرض سے 13 سے 16 مارچ تک پاکستان کا دورہ کیا اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ،سٹیٹ بینک آف پاکستان اور فنانشل مانیٹرنگ کے حکام سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں ساتھ ملاقاتیں کیں۔
تنظیم برائے اقتصادی تعاون و ترقی (OECD) کا گلوبل فورم ٹیکس کے بارے میں شفافیت اور معلومات کے تبادلے کے حوالے سے جائزہ لیتا ہے۔ گلوبل فورم کے رکن کی حیثیت سے پاکستان کےلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے آپ کو اس طرح کے جائزوں کےلئے تیار رکھے۔ جائزہ ٹیم نے پاکستان کی طرف سے تنظیم برائے اقتصادی تعاون و ترقی (OECD) کے گلوبل فورم کے معیار کے مطابق قانونی اور انتظامی دائرہ کار پورے کرنے کی بھر پور کوششوں کو سراہا۔ جائزہ کی حتمی رپورٹ گلوبل فورم کی طرف سے منظوری کے بعد جاری کی جائےگی۔
گلوبل فورم کی جائزہ ٹیم کا دورہ ایف بی آر،حکام سے ملاقاتیں



















